ملتان:کار نہ ملنے پر خاندان میں جگ ہنسائی،ایمرسن کالج کے ریٹائیرڈ ایڈمن آفیسر نے کمپنی کو نوٹس بھجوادیا

گورنمنٹ ایمرسن کالج کے ریٹائیرڈ ایڈمن آفیسر محمد نواز قریشی نے ایم ایس چوہدری امجد جاوید اینڈ کمپنی کی جانب سے کار دینے کے عوض پیسے لینے اور کار نہ دینے پر انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
قانونی نوٹس بھجوا تے ہوئے محمد نواز قریشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی نے ان کو چھ ماہ میں قرعہ اندازی کے بعد کار دینے کا معاہدہ کیا۔ قرعہ اندازی میں ان کا نام ظاہر نہ کیا گیا اور لاکھوں روپے رقم ایڈوانس کے طور پر بھی لے لئے۔
بعد ازاں بہاولپور ساہیوال اور ملتان کے دفاتر میں چکر لگوائے جاتے رہے مگر کار نہ دی۔
پھر رقم واپسی کے تقاضے پر ایک چیک دے دیا گیا ،اس سارے عرصے کے دوران سال شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرتا رہا ۔ جب کہ کار نہ ملنے پر خاندان میں جگہ ھنسائی بھی ہوتی رہی۔
اب اسے کمپنی ازالہ کے طور پر تین کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم ادا کرے۔ اگر سات دن کے اندر رقم ادا نہ ہوئی تو سائل عدالت سے رجوع کر لے گا ۔


















