کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس گلگشت کالونی ملتان کا فخر ہیں

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس گلگشت کالونی ملتان کا فخر ہیں اور سموگ کے خلاف مہم میں عدالت عالیہ کا کمشز لاہور کے لیے تعریفی کلمات باعث اعزاز ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایٹ پروفیسر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر حنیف نے گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
وائس چیرمین یونین کونسل 4گلگشت ناصر شیخ نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے گلگشت کالونی کے باسی ہونے کا حق ادا کر دیا.
کونسلر حافظ عثمان گجر نے کہا کہ گلگشت کالونی کا تعلیم کے لحاظ سے ملتان کا سب سے اہم علاقہ ہے ملک کا واحد قومی اسمبلی کا حلقہ ہے جہاں شرح خواندگی 100 فیصد ہے۔
یہ بیورو کریٹ، ڈاکٹرز اور اساتذہ کا علاقہ ہے, کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس ہمارے علاقے کی شان ہیں۔
صدر گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن اظہار علی عباسی نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے لاہور میں سموگ میں کمی کے لیے قابل قدر اقدامات کیے اس سے قبل بطور صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے 12 کروڑ کے صوبے کو کرونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے اور صوبہ پنجاب کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروا کر کیسز کی کمی میں اہم کردار ادا کیا ۔
اس موقع پر تقریب کے شرکا نے قرارداد منظور کی جس میں حکومت سے کمشز لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کو ان کی خدمات کے پیش نظر سول ایوارڈ دینے اور جلال مسجد گلگشت کے نزدیک پارک کو کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کے نام منسوب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تقریب میں سابق کونسلر طاہر خاکسار، ارشد بھٹی. پروفیسر عبد العزیز تگہ سمیت گلگشت کالونی کے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

















