انسدادِ سموگ مہم میں بلاتفریق کارروائیاں کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی فضائی آلودگی کا سبب بننے والے محرکات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے واضح احکامات ہیں۔
انسدادِ سموگ مہم میں بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں۔تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروایا جائے۔کوڑا کرکٹ، پلاسٹک ، فصلوں کی باقیات جلانے والوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ترقیاتی منصوبوں سائٹس پر موجود ریٹ مٹی پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں محکمہ ماحولیات کی انسداد سموگ کارروائیاں جاری ہیں۔
رواں ہفتےسموگ کا باعث بھٹہ جات، انڈسٹریل یونٹس کیخلاف 40 ایف آئ آر درج کروائ گئیں۔9 خشت بھٹہ جات سربمہر کئے گئے اور 19 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
547 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور فضائی آلودگی کا سسب بننے والی گاڑیوں کو 3لاکھ80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔




















