گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے اور کہا وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021 پر دستخط کردیے، آرڈیننس پردستخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔
گورنرپنجاب نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیار بلدیاتی ادارے وزیراعظم کاخواب ہےجو پورا ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنےمیئرز کا انتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرزکواداروں کی سربراہی نئےنظام کےتحت منتقل کردی ہے۔
خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کےمیئرز، ڈسٹرکٹ میئرز کوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔



















