Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فواد چوہدری عالمی اردو کانفرنس میں پہنچ گئے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے رائٹرز اور شاعر ابھر کر سامنے آئیں، نئے لکھنےوالوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں کیا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، آرٹس کونسل داد کی مستحق ہے جو اتنابڑا ادبی میلہ سجارکھاہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہے، پوری دنیا میں ہماری زبان پہچانی جاتی ہے جس کی بڑی وجہ اردو لٹریچر پر کیا جانے والا انتھک کام ہے، اسی وجہ سے اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔
عالمی اردو کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ کراچی میں 25 دسمبر کوقائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کاجشن منائیں گے،قائداعظم کی سالگرہ پرمیلہ منعقد کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ شعبہ فلم کی بہتری کےلیےکام کر رہے ہیں اور ٹیپو سلطان اور بابر پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کےسارے منصوبے کاغذوں میں ہیں، ہم نے ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے، کراچی کےعوام جانتے ہیں کہ ن لیگ اور پی پی کتنےپانی میں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button