Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن:- اپریل میں گراں فروشوں کو ایک کروڑ38لاکھ روپے جرمانہ 120گرفتار

کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کنٹرول کرنے ڈویژن بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہیں، اس حوالے سے ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ اپریل میں کارروائیوں کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے ہیں۔

جس کے مطابق اپریل میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کا ریکارڈ جرمانہ کی گیا ۔

جبکہ چاروں اضلاع میں پرائس ایکٹ کے 191 مقدمات کا اندراج کرکے 120 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

کمشنر ملتان
جاوید اختر محمود

اپنے ایک بیان میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ ماہ مقدس میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کا سخت احتساب جاری ہے اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ چاروں اضلاع کی کارکردگی پرائس کنٹرول مھم کے نتائج سے جانچی جائے گی۔

کمشنر نے بتایا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت ریلیف نہیں دینگے۔

کمشنر نے عوام سے ایپل کی کہ کرونا کی شدید لہر کے باعث شہری بھرپور حفاظتی انتظامات اپنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button