Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے امتحانات نہ ہوسکے،سال ضائع

طلباء کاآن لائن امتحان لینے کا مطالبہ

کورونا کے تباہ کاریاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں ، پرائمری مڈل اور سکینڈری ایجوکیشن کے بعد اب پروفیشنل ایجوکیشن بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام کے طلباء کا امتحان نہ ھو سکا ،طلبہ کا ایک سال ضائع ھوگیا۔

کورونا کی وجہ سے تمام یونیورسٹیوں کی آن لائن کلاسز اور امتحانات لئے جا رھے ہیں ،مگر صرف پروفیشنل ڈگری کے حصول کے لئے کوشاں طلبا و طالبات کے لئے بی زیڈ یو کی جانب سے کوئی موثر حکمت عملی نہیں بنائی گئی ،جس سے ایل ایل بی کے سٹوڈنٹس اپنی پروفیشنل ڈگری کی تکمیل کے لئے تاخیر کا شکار ہیں۔

بی زیڈ یو سے تمام الحاق شدہ کالجز نے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ھےکہ لاء سٹوڈنٹس کے لیے موثر حکمت عملی بنائی جائے ، جس میں لاء کی آن لائن کلاسز لی جائیں یا انہیں سابقہ سال کے نمبروں کی نسبت سے اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے یا یونیورسٹی اسانٹمنٹ کی بنیاد پر طلبا و طالبات کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائے۔

جس سے طلبا و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ھونے سے بچ جائے اور وہ پروفیشنل ڈگری مکمل کر کے مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button