Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چند سال میں گیس نہیں رہے گی، فوادچودھری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی، چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین کا معاملہ 2012 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اٹھایا، 2016 میں نواز حکومت میں بھی ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنےکیلئے تیارہیں، ای وی ایم پر 4 ہزار مشینیں کوئی پرابلم نہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن ٹینڈرکرے گا مشینیں آجائیں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہرسال گیس 9 فیصد کم ہورہی ہے، چند سال میں گیس نہیں رہے گی، سستی گیس کے عادی لوگوں کو عادتیں بدلنا ہوں گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ کابینہ اجلاس میں گوادرکے معاملات پر بھی بات کی گئی، وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button