Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دھواں چھوڑنے والی 30 گاڑیوں کے چالان،25بند کردی گئیں

ضلعی انتظامیہ ملتان نے سموگ کا موجب بننے والی کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 گاڑیاں تھانہ بند کردیں ۔
اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے دھواں چھوڑنے والی 30 گاڑیوں کے چالان بھی کئے جبکہ چیکنگ کے دوران ماحولیاتی آلودگی پر 1 لاکھ سے زائدجرمانے بھی عائد کئے گئے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سموگ کی روک تھام کے اقدامات جاری ہیں۔دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کو کسی صورت آن روڈ نہیں ہونے دینگے۔
رانا محسن نے بتایا کہ ناقص ایل پی جی سلنڈر کی حامل گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button