Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو بدترین سروسز میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں پہلے نمبر پر آگئی

ملک میں بجلی کی سب سے بڑی تقسیم کارکمپنی ناقص کارکردگی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے جسکے صارفین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
دیگر ناقص ترین سروسز کے ساتھ بجلی کےخراب میٹرز 8 ماہ بعد بھی تبدیل نہیں ہوسکے۔
ڈیفیکٹو کوڈ لگاکر مسلسل غیرقانونی طور پر بھاری فرضی ایوریج بل بھیجے جا رہے ہیں‘ہزاروں اور لاکھوں روپے کے ناجائز بل مسلسل بھجوائے جا رہے ہیں‘۔
وزارت توانائی نے بجلی کےخراب میٹرز مفت تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے مگر یہاں صورتحال یہ ہے کہ اب میٹرز کی کاسٹ کی مد میں ڈیمانڈ نوٹسز کی صورت میں خاطر خواہ رقم موصول کرنے کے باوجود متاثرین کے میٹرز تبدیل نہیں کئے جا رہے ۔
صارفین کے احتجاج پر سب ڈویژنوں کے عملے کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ سٹورز سے ہی میٹرز نہیں مل رہے‘ جب ملیں گے تو کنکشن لگیں گے اورڈیفکٹو کوڈ لگنے پر خود بخود کمپیوٹر ایوریج یونٹس چارج کرتا ہے‘اس صورتحال میں متاثرہ صارفین زچ ہو کر رہ گئے ہیں، مگر ان کی کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی طرف سے ڈیمانڈ پوری نہیں کی جارہی، جس کی جہ سے میٹریل دستیاب نہیں ہے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button