نواز شریف سے ڈیل کی کوششوں میں بریک تھرو نہ ہوسکا

اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف کے درمیان مفاہمت کی کوشیشوں کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں ۔
اے آر وائی نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلےمرحلے میں بریک تھرو نہ ہوسکا۔
انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں، شرط رکھی گئی کہ حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں 3 ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے، نوازشریف نے شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سےملاقات میں رکھیں۔
دوسری جانب سے مریم نواز پر تحفظات بھی قائم ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی معاملات طے نہ ہوسکے۔
اگلےماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا۔
ایازصادق کو نوازشریف نے اہمیت نہ دی، صرف سرسری ملاقات ہوئی، ایازصادق کو درخواست کے 5 روز بعد ملاقات کا وقت ملا جو اکیلے نہ ہوسکی۔



















