Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی:50لاکھ سے زائد مالیت کا گھی اور آٹا برآمد

ضلعی انتظامیہ ملتان نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے، اس موقع پر تحصیل چوک میں گودام سے 50لاکھ سے زائد مالیت کا گھی اور آٹا برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے سپیشل برانچ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ شدہ سامان قبضے میں لیکر گودام بھی سیل کردیا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ گودام مالک عامر علی رحمانی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button