Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کرسمس کی آمد : ملتان کے 37 گرجا گھروں کی صفائی ستھرائی کاعمل شروع

کرسمس کے پیش نظر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی پلان جاری کر دیا ہے اور شہر میں واقع37 گرجا گھروں اور2 کرسمس بازاروں میں خصوصی صفائی کے احکامات دے دئے گئے ہیں۔
پلان کے مطابق چرچز کو جانیوالے راستوں پر اور کرسمس بازاروں میں پانی کا چھڑکاو ہوگا اور وائٹ پاوڈر کی لائننگ ہو گی۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے اس سلسلے میں بتایا کہ رضا آباد اور جمیل آباد میں لگنے والے کرسمس بازاروں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ گلگشت، قاسم بیلا، مظفر آباد اور گراس منڈی ،پل براراں،رضا آباد، جمیل آباد،ریلوے روڈ، گل زیب کالونی اور سنبل کالونی کے ایریا میں واقع گرجا گھروں کی صفائی پلان میں شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کے چار زونز کے 8 سیکٹر ہیڈز کو مشینری اور ہیومن ریسورس فراہم کردی ہے۔
فخرالاسلام ڈوگرنے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر اس سال ماضی کے مقابلے میں بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button