Breaking NewsEducationتازہ ترین
کورونا کا شکار نواز شریف زرعی یونیورسٹی: ڈین نے سارا سٹاف بلالیا

ملتان: نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی سارا سٹاف ڈیوٹی پر طلب کرلیاگیا ۔
حکومتی احکامات دھرے رہ گئے ، این سی او سی کے فیصلے کےمطابق تمام سرکاری محکموں میں 50فیصدسٹاف بلانے کی اجازت ہے مگر نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر شفقت نے حکومتی کے احکامات کے برخلاف تمام عملےکوبلالناشروع کردیا ہے۔
جبکہ کلاسزبھی نہیں ہورہی ہیں اور یہ یونیورسٹی کورنا کے اٹیک میں ہے اس کے رجسٹرار اوران کی فیملی ایڈمن آفیسر کورونا کا شکار ہوکر قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں مگرڈین پورا سٹاف بلانے پر باضدہیں جس پر تمام سٹاف شدید پریشانی کاشکار ہے ۔


















