Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان:زکریا یونیورسٹی کا ایڈمن بلاک نعروں سے گونج اٹھا

انتظامیہ کان دبائے بیٹھی رہی ، وائس چانسلر آفس سے غائب

زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کا معاملہ حل نہ ہوسکا ملازمین کی عید کی خوشیاں ماند پڑنے لگیں، جبکہ ان کا پارہ بڑھنے لگا زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو م مستقل نہ کرنے پر احتجاج کا سلسلہ طول پکڑ گیا۔ مخمصوں میں گھری انتظامیہ فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

ایمپلائز یونین کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا گزشتہ روز بھی تمام دفاتر کو تالے لگادئے گئے ، جس کی وجہ سے تمام کام رک گیا۔

ملازمین کرش ہال میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں

کریش ہال وقفے وقفے سے نعروں سے گونجتا رہا صدر ملک صفدر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب واپسی کا راستہ نہیں ہے، انتظامیہ کو ملازمین کو حق دینا ہوگا ، انتظامیہ جوکچھ ڈیمانڈ کیا وہ کردیا گیا ، سینڈیکیٹ نے بھی منظوری دے دی، کمیٹی پر کمیٹی بنادی گئی ان کی رپورٹ بھی حق میں ہیں۔

مگر انتظامیہ میں موجود کچھ اساتذہ ملازمین کو حق دینے کو تیار نہیں ہیں ، مگر ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ،احتجاج کا سلسلہ حق ملنے تک جاری رہے گا ، اگر کوئی ملازم انتہائی قدم اٹھاتا ہے تو اس کی ذمے داری انتظامیہ پر ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button