"فکر قائد اور آج کا پاکستان” سیمینار

قائد اعظم کا پاکستان آج بھی عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنا ہوا ہے۔
پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے آزاد کروانے کیلئے اب کوئی قائد اعظم دوبارہ نہیں آئیگا۔
ان خیالات کا اظہار شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ "فکر قائد اور آج کا پاکستان” سیمینار سے سماجی رہنماء عرفان الحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ محض حکومتوں اور شخصیات کے چہروں کی تبدیلی سے وطن عزیز پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کے "شکنجے” سے آزاد نہیں ہو سکتا ، بلکہ عالمی مالیاتی اداروں سے حقیقی آزادی حضرت قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے بلند افکار پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہو کر ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
سیمینار سے احسان خان سدوزئی، معظم کامران بابر، عرفان الحق حقانی، اطہر حسن بخاری، ڈاکٹر فاروق خان لنگاہ، آصف رفیق رجوانہ، منور خورشید صدیقی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، انعام اللہ شیخ، فرحان الحق حقانی، خواجہ ارشد صدیقی، ملک اعجاز رجوانہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



















