Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی کی تنظیم نو، اسد عمر جنرل سیکرٹری ہوں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل اور عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اسی طرح چاروں صوبوں کے صدور کی بھی نامزدگیاں کردی گئیں ہیں، پرویزخٹک کو خیبرپختونخواہ، علی زیدی کو سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے، قاسم سوری کو بلوچستان ، شفقت محمود کو پنجاب اور خسروبختیار کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں غیر متوقع شکست پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، اس سلسلے میں کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بذات خود بلدیاتی امیدواروں کا انٹرویو کرنے کے بعد انہیں ٹکٹ جاری کرینگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ناراض اراکین کو ہر صورت منایا جائے گا, اور انہیں بلدیاتی الیکشن میں کسی اور جگہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button