Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قائداعظم گولڈ میڈل ایوراڈ کی تقریب : ڈاکٹر زاہد محمود کو ان کی کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا

تحریک استحکام پاکستان کے صدر ذیشان بہادر خان چغتائی کی جانب سے قومی سطح پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز لاہورعجائب گھر میں منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو بہترین کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے نواز ا گیا۔

اس تقریب کی صدارت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کی۔

تقریب میں ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کو ان کی کپاس کی تحقیق وترقی میں نمایاں کرکردگی کی بنیاد پر انہیں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

تقریب میں موجود وکلا، ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز او رصحافیوں کو بھی ان کی انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈ ل سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کو کپاس کے تحقیقی میدان میں ان کی گرانقدر خدمات خاص کرپنجاب سیڈ کونسل کی جانب سے آئندہ سیزن میں ادارہ ہذاکی کپاس کی 6 اقسام کی منظوری کے علاوہ ادارہ کی کل 34 کپاس کی اقسام کی منظوری، کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک کے لئے بنائی گئی مشین پنک بول ورم مینیجر، کم خرچ اور ماحول دوست لیف ٹیکنالوجی، قدرتی رنگدار کپاس کی اقسام کی تیاری کے علاوہ کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں اچھی اور کامیاب کپاس کی اقسام تیار کرنے پر انہیں قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس شاندار کاکرکردگی پر وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹر ل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور،اور پی سی سی سی کے ماتحت کپاس کے ریسرچ اداروں میں کام کرنے والے زرعی ماہرین و دیگر اسٹاف با لخصوص سی سی آر آئی ملتان کے زرعی سائنسدانوں اور جملہ اسٹاف نے ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button