Breaking NewsInternationalتازہ ترین
نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کرگئے

نسلی امتیاز کے خلاف طاقتورآواز، جنوبی افریقہ کے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔
جنوبی افریقہ کا ’اخلاقی پیمانہ‘ قرار دیے جانے والے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے، جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف کوششوں کے سبب ڈیمسنڈ ٹوٹو کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔
انہوں نےنیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کرنسلی تعصب کے خلاف عدم تشدد کی تحریک چلائی تھی۔
ڈیسمنڈ ٹوٹو کی عمر نوے برس تھی ٹوٹو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے، موسمیاتی تبدیلیوں اور ہم جنس پرستوں کے لیے مساوی حقوق کی آواز اٹھاتے آئے ہیں۔
ڈیسمنڈ ٹوٹوکو 1984 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔
ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


















