Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے 5 کرپٹ افسروں کا سزائیں سنا دی گئیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ا نتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے5افسران وملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی ا و ڈاہراں والا سب ڈویژن ہارون آباد ذوالفقار علی خاصخیلی کی مروٹ سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر موجود سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے۔

لائن سپریٹنڈنٹ I جمال دین والی سب ڈویژن اللہ دین کی بطور قائمقام ایس ڈی او رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن صادق آباد عبدالماجد کی بطور ایس ڈی او جمال دین والی سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں اور لائن سپریٹنڈنٹ IIسیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن رحیم یار خان معوذ فیضان کی بطور قائمقام ایس ڈی او فیروزہ سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔

جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ محمد کاشف کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر دو سال کے لئے سالانہ ترقیاں روک دی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button