Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے ایک اور سکالر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر محمد وسیم نے اپنے مقالے کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔

ڈاکٹر محمد وسیم کے پی ایچ ڈی مقالے کے سپروائزر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر طارق اسماعیل جبکہ ایکسٹرنل سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر نزہت ہما ڈائریکٹر نیفسٹ فیصل آباد بھی مجلسی دفاع کے موقع پر موجود تھیں۔

ڈاکٹر محمد وسیم نے مقالے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ اس تحقیق سے ملک کے اندر موجود عوام میں خوراک کے مختلف مسائل کا حل ملے گا اور سبزیوں کی اہمیت اجاگر ہوگی۔

آخر میں شرکاء نے سوالات کیے جن کا ڈاکٹر محمد وسیم نے کامیابی سے جواب دیا ۔

ڈاکٹر وسیم کو آخر میں سب شرکاء نے مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button