Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سپیشل الاؤنس کی ریکوری شروع، فنانس ڈیپارٹمنٹ کا مراسلہ جاری

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پہلے سے الاونس لینے والے سرکاری ملازمین سے ریکوری کا حکم دے دیا۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کچھ محکموں کے ملازمین پہلے سے خصوصی الاؤنس لے رہے ہیں وہ 25فیصد سپیشل الاونس لینے کے لئے اہل نہیں ہیں اس لئے ان سے ریکوری کی جائے۔

جن محکموں کے ملازمین سے ریکوری کرنی ہے ان میں لیڈی ہلیتھ سپروائزر(یہ پہلے سے 5 ہزار روپے الاونس لے رہی ہیں ،)محکمہ زراعت کے ریسرچ آفیسر( یہ بھی پہلے سے اپنی بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد ریسرچ الاؤنس لے رہے یں ) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ( یہ 25ہزار روپے ماہانہ اضافی لے رہے ہیں )۔

تحصیل دار، نائب تحصیلدار( بالترتیب 14 ہزار اور سات ہزارماہانہ لے رہے ہیں )۔

آڈٹ برانچ کے افسر اور ملازمین ( جو بنیادی تنخواہ کا 20فیصد الاونس لے رہیں ) شامل ہیں جو 25 فیصد لاونس کے اہل نہیں ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button