Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے ایک ماہ میں 30 لاکھ یونٹس بجلی کے چوری ہوگئے

میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اپریل2021ء کے دوران میں 2366بجلی چور پکڑلئے۔

30 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 4کروڑں77ںلا کھ92ہزار روپے جرمانہ عائد، 172 مقدمات درج۔

یکم تا30اپریل 2021 کے دوران ملتان میں 562صارفین کو11124799روپے جرمانہ عائدکیا گیااور 8 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

ڈی جی خان میں 477صارفین کو6751883روپے جرمانہ عائداور28مقدمات درج،وہاڑی میں 141بجلی چوروں کو 3697722روپے جرمانہ عائد اور 11مقدمات درج کیے گئے۔

بہاولپور میں 182صارفین کو5426537روپے جرمانہ عائداور14ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

ساہیوال میں 357 بجلی چوروں کو6012744روپے جرمانہ عائداور64مقدمات درج،رحیم یار خان میں 263صارفین کو4730488روپے جرمانہ عائد اور11ایف آئی آرز درج ہوئیں ۔

مظفرگڑھ میں 258صارفین کو 5179705روپے جرمانہ عائد اور 14مقدمات درج، بہاولنگر میں 61صارفین کو 1443840روپے اور22ایف آئی آرز درج، خانیوال میں 65بجلی چورو ں کو3424775روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button