کمپیریسر استعمال کرنے والے صارفین کی شامت آگئی، کریک ڈاون شروع

محکمہ نادرن گیس کی ٹیم کی رات گئے کارروائی ، کمپریسر استعمال کرنے والے درجنوں صارفین کے میٹر اتار لئے گئے ۔
تفصیل کے مطابق صارفین کو گیس کے کم پریشر کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سوئی نادرن گیس ملتان کے ٹیم نے انجینئر مظہر بھٹہ کی قیادت میں پٹھان مارکیٹ، گرین ٹاؤن، سمن آباد، بستی نو ومیں کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا چار گھنٹے جاری رہیٹنے والے آیریشن میں درجنوں صارفین کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے ،جن کے میٹر اتار لئے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔
آپریشن ٹیم میں زین العابدین، سجاد خان ، افتخار احمد، منگل خان شامل تھے ۔
انجینئر مظہر بھٹہ کا کہنا تھا کہ کمپریسر کا استعمال گیس چوری ک ذمرے میں آتاہے اس لئے صارفین اس سے اجتناب کریں یہ عمل جان لیوا بھی ہے اور دوسرے صارفین کا حق کھانے کے مترادف ہے ، مقررہ اوقات میں گیس پورے پریشر سے دی جارہی ہے، کمپریسر استعمال کرکے دوسروں کوان کے حق سے محروم نہ کریں۔
کارروائی کاسلسلہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، آپریشن صبح اور شام کے اوقات میں کیا جائے گا۔



















