خبردار۔۔۔! اومیکرون پنجاب پہنچ گیا

کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
سیکریٹری ہیلتھ سکندر بلوچ کا بتانا ہے کہ لاہور میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ سکندر بلوچ نے کہا کہ 23 سالہ نوجوان بہار کالونی کا رہائشی ہے، محکمہ صحت پنجاب نے مزید 12 مشتبہ افراد کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے۔
دو روز قبل اسلام آباد کے شہری میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔
ڈی ایچ او ضعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یاد رہےکہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جو نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئیں۔



















