جامعہ زکریا : وائس چانسلر کے ساتھ کامرس کالجز کے پرنسپلز کی ملاقات

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ الحاق شدہ کامرس کالجز کے پرنسپل صاحبان کی ایک میٹنگ یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔
میٹنگ میں کامر س کالجز کے پرنسپل صاحبان نے مختلف مسائل کا اظہار کیا۔
جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے پرنسپل صاحبان کے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ان کے مسائل کے ازالہ کے لیے چیئرمین شعبہ کامرس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ڈاکٹر محمد حنیف اختر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی، یہ کمیٹی کامرس کالجز کے مسائل کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کو پیش کرے گی۔
اس موقعہ پر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر ، رجسٹرار صہیب راشد خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ، چیئرمین ایفلی ایشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار موجود تھے۔
جبکہ پرنسپل صاحبان ک طرف سے کامرس کالج ملتان کینٹ اے ڈ ی انور ، پرنسپل گورنمنٹ کامر س کالج قاسم پور کالونی افتخار حسین ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال طارق چوہدری ، پرنسپل کامرس کالج ڈیرہ غازی خان زاہد رسول و دیگر کامرس کالجز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔


















