Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ سوائل سائنسز فیکلٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک اور سکالر کو پی ایچ ڈی کے ڈگری ایوارڈ

شعبہ سوائل سائنسز فیکلٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر عبد الصبور نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

ڈاکٹر محمد اکمل ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف سوائل سائنس ، پروفیسر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی بطور ایکسٹرنل ایگزامینر شرکت کی۔ انہوں نے اس تحقیقی مقالہ کو اپنی نوعیت کا منفرد اور کامیاب مقالہ قرار دے دیا۔

اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، چیئرمین شعبہ سوائل سائنس ڈاکٹر محمد عابد ، ڈاکٹر محمد عارف علی ، ڈاکٹر نیاز احمد ، ڈاکٹر ظفر الحی ، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر محمد فاروق قیوم ، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر محمد شاہد سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباو نے شرکت کی۔

پی ایچ ڈی سکالر عبدالصبور نے ڈاکٹر محمد عارف علی کی زیرنگرانی اپنا مقالہ پیش کیا ۔

کامیاب مجلسی دفاع پر تمام اساتذہ نے عبدا لصبور اور ان کے نگران ڈاکٹر محمد عارف علی کو مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button