Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن ریسرچ اینڈ اینالائسز ایکٹیوٹیز ونگ کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ

عوامی شکایات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے مشن کے ایک حصے کے طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن ریسرچ اینڈ اینالائسز ایکٹیوٹیز ونگ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبہ پنجاب کے HEI کے فوکل پرسنز کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام پر ایک انٹرایکٹو ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔

اس سلسلہ میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے فوکل پرسنز کو تربیت میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

جس میں صوبہ پنجاب کی 14 یونیورسٹیوں کے 25 فوکل پرسنز نے شرکت کی۔سلیم اللہ سوہو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے ایچ ای آئی کے ان تمام فوکل پرسنز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بارے میں بریفنگ دی جو پورے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی کی انتظامیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے اور پیشہ ورانہ ترقی کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں اعلی تعلیم کے مختلف اداروں کی کارکردگی سے متعلق شکایات کے موثر انتظام اور عوامی شکایات کے بہتر طریقے سے ازالے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ موثر خدمات کی فراہمی کے لیے ایچ ای آئی کے فوکل پرسنز کو صلاحیت سازی کی تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔

فوکل پرسن کو ایچ ای سی کے سینیئر افسران کی جانب سے عوامی شکایات کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پالیسی سازی کے بارے میں بریفنگ دی۔

ٹریننگ کے دوران فوکل پرسنز کو پانی اور توانائی کی بچت کے بارے میںبھی آگاہی دی گئی کیونکہ یہ پاکستان کا اہم مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ اعجاز احمد ڈاکیومینٹیشن آفیسر وزیراعظم آفس اسلام آباد پی ایم ڈیش بورڈ پر پریزنٹیشن دے رہے تھے۔ خاص طور پر پی ایم گائیڈ لائنز دستی کتابچے شرکاء نے مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اور ایچ ای سی نے پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تربیت کا انعقاد فوکل پرسنز کو ان کے متعلقہ اداروں میں ڈیش بورڈ کو سمجھنے کے لیے تیار کیاگیاتھا۔ فوکل پرسن کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے ہینڈلنگ ڈیش بورڈ پر تربیت دی گئی تاکہ وہ شکایات اور تجاویز سے نمٹنے کے عمل کو آسانی سے سمجھ سکیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شکایات کنندہ کو فراہم کی جانے والی ممکنہ ریلیف کے طریقے سے شکایات کا ازالہ کیاجائے۔

ٹریننگ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔

ملتان کے بعد ایچ ای آئی کے دیگر صوبوں کے فوکل پرسنز کے لیے بھی ایسی ٹریننگ کا اہتمام کیاجائے گا۔

فوکل پرسن بی زیڈیو ڈاکٹر حبیب الرحمن اور فوکل پرسن ایچ ای سی کے میرحسن موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button