Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے سینڈیکٹ کا اجلاس 15جنوری کو ہوگا

طویل عرصے کے بعد زکریا یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے۔
ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے شیڈول ملنے کے بعد رجسٹرار آفس نے 15جنوری کو سینڈیکٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور کنڈی کریں گے، سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار صہیب راشد خان ادا کریں گے۔
جبکہ ممبران میں جسٹس شہباز علی علوی ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان، جسٹس (ر) خالد علوی، رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، فنانس ڈیپارٹمنٹ، ایچ ای سی ، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے علاوہ ڈاکٹر عطیہ اعوان ، ڈاکٹر سعیدہ سلطانہ ،ڈاکٹر اکبرانجم، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر محمد یوسف اور ڈاکٹر جویریہ عباس شامل ہیں ۔



















