Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان ریجن میں سال 2021 میں پولیس افسران اور ملازمین کی526 اپیلوں اور 212 شوکاز نوٹسز کا فیصلہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سخت احتسابی عمل تسلسل سے جاری رہتا ہے۔
پولیس والے بھی دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنے کے پابند ہیں، اختیار سے تجاوز کرنے اور خلاف ضابطہ کام کرنے والوں کو سزاؤں کا سامنا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2021 میں ملتان ریجن کے اضلاع ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران اورملازمین کی 526اپیلوں اور 212شوکاز نوٹسز ہائے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، ان فیصلوں میں 57 انسپکٹرز ؛88 سب انسپکٹرز،20 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ؛ 3 کانسٹیبلز،04 ٹریفک وارڈنز اور 10 کلرکس کے شوکاز نوٹسز،چارج شیٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔

انسپکٹرز کی 66،سب انسپکٹرز کی 208،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی 129،ہیڈ کانسٹیبلزکی 19،کانسٹیبلز کی 91،ٹریفک وارڈن کی 8 اور منسٹیریل سٹاف کی 5 اپیلوں کا فیصلہ کیا گیا۔

526 اپیلوں میں سے 41 پر سزاؤں میں تخفیف، معافی کی گئی 385 اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائیں برقرار رکھی گئیں جبکہ 100 اپیلوں کی سزاؤں کو ختم کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار احمد نے ملتا ن ریجن پولیس کے محکمانہ احتسابی عمل کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button