Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایف بی آر نے سیاستدانوں کے ٹیکس بارے رپورٹ جاری کردی

Lوزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 2000 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پارلیمنٹرینزکی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پانچ لاکھ 35 ہزار 243 روپے ،سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے 22 لاکھ 18ہزار229 روپے جبکہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹیکس کی مد میں صرف مبلغ 2000روپے ادا کیے ہیں۔وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے دس لاکھ 61 ہزار 777 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

صرف سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ہی وزیراعظم عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button