Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کے کوائف کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالنے والے عملے کے خلاف کارروائی کاعندیہ

محکمہ سکولز ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کے کوائف کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالنے والے عملے کے خلاف متحرک ہوگیا، سی ای اوز کو حتمی وارننگ جاری کردی ۔

اس سلسلے میں  ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقوم کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ای ٹرانسفر کے حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔

یہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ اضلاع میں درخواست دہندگان کو دستاویزات کی تصدیق کے دوران پریشانی کا سامنا ہے۔ عملہ جان بوجھ کر ان کے کوائف کی تصدیق نہیں کررہا ہے اور مسترد کررہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے اور غیر مناسب عمل ہے۔

تمام سی ای او اپنے عملے کو طریقہ کار آسان بنانے اور بلا جواز اعتراضات کرنے سے منع کریں، ناانصافی کے لیے متعلقہ سی ای او ذمہ دار ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button