Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائر ایجوکیشن کمیشن نےکالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایچ ای سی نے الحاق شدہ کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں کو داخلوں سے روک دیا گیا ہے۔
ایچ ای سی الحاق شدہ کالجوں اور اداروں کی ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گی۔
ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں میں داخلوں پر سٹوڈنٹس الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلے غیر قانونی تصور ہوں گے ، اور طلباء ان کالجوں میں داخلوں سے گریز کریں۔



















