Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

آر پی او کا خواتین کے مرکز برائے انسداد تشددکا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے خواتین مرکز برائے انسداد تشدد کا دورہ کیا۔

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے مینیجر وویمن سینٹر منیزہ بٹ نے بریفنگ دی۔

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ مغرب نے عورت کے حقوق کے حوالہ سے جو اصول و قوانین وضع کئے ہیں دین اسلام میں صدیوں قبل ہی ان کا تعین کر دیا گیا تھا۔
لیکن بدقسمتی سے ہم علاقائی رسم ورواج کے پابند ہو کر اسلام کے پیغام اور احکامات کو فراموش کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی نہ تو دین میں کوئی گنجائش ہے نہ ہی ہمارے ملکی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا خواتین مرکز برائے انسداد تشدد کے قیام کا اقدام خواتین سے روا ناروا سلوک کے خاتمہ کی جانب اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے دارالامان کا بھی جائزہ لیا، وویمن پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا، اور تشدد کی شکایات پر کی جانے والی قانونی کارروائیوں کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے خواتین پولیس اسٹیشن کو گاڑی دینے کا اعلان کیا تاکہ خواتین پر تشدد کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button