چیف سلیکٹر محمد وسیم نواں شہر سپورٹس گراونڈ پہنچ گئے
نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کی رہنمائی ہمارا بنیادی مشن ہے، کلب ایونٹس کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو منظم کرنا ہے۔
ان خیالات کااظہار محمد وسیم چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان کرکٹ گراوٴنڈ نواں شہر ملتان کے اچانک دورہ کے موقع پر ایس پی سی اے پی سی بی ونٹر لیگ کے اولین سپورٹس اور نیو ملتان کرکٹ کلب ملتان کے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ محنت کریں انشااللٰلہ کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔ان ایونٹس کے انعقاد کا مقصد ہی نئے ٹیلنٹ تک براہ راست رسائی حاصل کرنا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اولین سپورٹس کرکٹ کلب کی بیالیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیز جہاں پر محمد جمیل کامران بانی اولین سپورٹس کرکٹ کلب نے ان کو خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر خرم شہزاد بٹ۔محمد عرفان۔منظور لطیفی۔ساجد رشید۔زوہیب ملک۔عدنان خان۔جنید خان ۔عبداللٰہ چاند۔مخدوم مظفر عالم ۔عبدالرحمن مزمل۔سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
محمد جمیل کامران نے کہا کہ آج بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر محمد وسیم کی آمد نے ہماری خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔ان کی منتخب کردہ کھلاڑی بھرپور پرفارمنس دے رہے ہیں۔کلب لیول کے ایونٹس کا انعقاد اور اس موقع پر ان کا ملتان آنا ایک احسن اقدام ہے۔
محمد وسیم نے اولین سپورٹس کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور کلب کی انتظامیہ کو کامیابی کے ساتھ اپنے قیام کے بیالیس سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔



















