Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے 10جنوری سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ری فلنگ کی دکانوں کے خلاف محکمہ سول ڈیفنس کی بے بنیاد کارروائیوں کے خلاف دو روزہ احتجا ج کا اعلان کردیا، 10 اور 11 جنوری کو کراچی سے خبیر تک ایل پی جی کی تمام دکانیں بند رہیں گی۔

مرکزی رہنما ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جو لوگ سول ڈیفنس کو منتھلی دے رہے ہیں ان کی دوکانیں کھلی ہوئی ہیں اور ان دوکانوں پر غیر معیاری سیلنڈر کی خریدوفروخت کھلے عام جاری ہے،ہوٹل ۔تندور سکول۔ کالج ۔تہہ خانہ ۔ویلڈنگ شاپ کے پاس تمام دوکانیں بند ہونی چاہیے۔

اگر ہمارے یہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملتان میں تمام دکانیں بند کر دی جائیں گی، کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف ناجائز کاروائی کی جا رہی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی ری فلنگ کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں، اور انہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button