Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب میں اومی کرون کا پہلا کیس : الرٹ جاری،نشتر ہسپتال لیب میں تشخیص کی سہولتیں فراہم کردی گئیں

جنوبی پنجاب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا ہے، اور ہنگامی بنیادوں پر وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب اسداللہ شہزاد نے منگل کے روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اومی کر ون کرونا کے سابقہ ویریئنٹس ایلفااورڈیلٹاکے مقابلے میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم یہ کم نقصان دہ ہے اور ٹیسٹ کے لئے نشتر ہسپتال لیب کو وافر مقدار میں کٹس مہیا کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب تنویراقبال تبسم نے کرونا اومی کرون ویریئنٹ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لئے جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹوافیسران(سی ای و)کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں، اور کورونا کی شدید حالت کے مریض کو ٹیسٹ کے لئے نشتر ملتان بھیج دیا جہاں ان کا فوری اومی کرون ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نشتر ٹیسٹنگ لیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوبیس سے 48گھنٹے کے دوران ٹیسٹ کا رزلٹ مہیا کریں۔

انہوں بتایاکہ اومی کر ون کرونا کی سابقہ ویریئنٹس ایلفااورڈیلٹاکے مقابلے میں تیزی سے پھیلتاہے مگران کی نسبت نقصان دہ کم ہے اور اس سے بچاو کے لئے شہری ایس او پی پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ نشترہسپتال لیب کواومی کرون کی کٹس وافرمقدارمیں مہیاکردی گئی ہیں جہاں پرچوبیس گھنٹے ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہوگی جہاں پر ٹیسٹ صرف کروناکی شدید علامت کے حامل مریض کے کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موثر حکمت عملی ترتیب دے کر محکمہ صحت کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں۔

اسداللہ شہزاد نے بتایا کہ بہاولپور میں گزشتہ روز اومی کرون کا پہلا مریض سامنے کے بعد محکمہ صحت جنوبی اس معاملے کو اب سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button