چراغ تلے اندھیرا،۔۔زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی ننس کے واش روم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال

چراغ تلے اندھیرا، زکریا یونیورسٹی کی عمارات اور گھروں کی دیکھ بھال کےلئےبنائے گئے شعبہ میں ناقص میڑیل کا استعمال، لاکھوں روپے سے تیار ہونے والا ایکسئن کاواش روم پہلی ہی بارش میں ٹپکنے لگا ۔

زکریا یونیورسٹی کا شعبہ منٹی نینس اس وقت انتظامی ابتری کا شکار ہے، رہائشی کالونیوں کے مکینوں کی داد رسی توکیا ہونی تھی اس کے دفتر میں ناقص میڑیل کے کیس سامنے آنے لگے ہیں ۔
گزشتہ دنوں تین لاکھ روپے سے تیار ہونےو الا ایکسین کاواش روم پہلی ہی بارش میں ٹپکنے لگا اور اس کا سیوریج سسٹم بھی جواب دے گیا،جواس کے انجینئرز کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے وہ شعبہ منٹی نینس کی تشکیل نو کریں ، پی ڈی پر فیکلٹی ممبر کے بجائے انجینئر تعینات کیا جائے اور ناقص میڑیل استعمال کرنے والے ٹھیکداروں اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



















