سکول کھلنے سے پہلے مچھر مار سپرے کرنے کا آغاز کردیا گیا

حکومت پنجاب نے ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی۔
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ڈویژن میں ٹارگٹڈ ویکٹر سرویلنس اور لاروا سائٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جبکہ سکول کھلنے سے پہلے مچھر مار سپرے کرنے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
اس بارے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم اور کورونا ویکسی نیشن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر نے ڈویژن میں ہاٹ سپاٹ کی از سر نو جانچ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا واٹر لیکج کے مقامات کی مرمت کرے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑا کباڑ کو مناسب طریقے سے تلف کرے۔
ڈینگی کی افزائش کو ہر ممکن طریقے سے روک جائے تاکہ ڈینگی فری ڈویژن ممکن ہوسکے۔
اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ RED2 ویکسین ہر دہلیز پر مہم میں لودھراں کی چوتھی، ملتان کی چھٹی، وہاڑی کی ساتویں اور خانیوال نے 25ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ انسداد ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔
اس موقع پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔



















