تونسہ میں منی صنعت زار قائم کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
محکمانہ اجلاس کی صدارت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئرنے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت صنعت زار میں مزید ٹریڈ کے کورسز شروع کرائے جارہے ہیں، جس سے بچیوں کو آن لائن روزگار کے مواقع ملیں گے۔
تونسہ میں منی صنعت زار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے صنعت زار،دارالامان،پاک مکتب سکول،بے نظیر ویمن کرائسسز سنٹر سمیت سوشل ویلفئیر کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر پناہ گاہ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثریا مجید،منیجر صنعت زار محمد اکرم،چاروں اضلاع سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔منصوبوں میں معیار کو فوکس کیا۔



















