Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کرلیے

پی سی بی نے پی ایس ایل کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں، جس کےلئے نئے ایس او پیز بھی تیار کئے گئے ہیں ۔

جس کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ میں سےمیچ کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اس لیے اسکواڈ میں 8 کےکووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پربھی میچ ہوسکے گا ،البتہ 9 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ نہیں ہوگا۔

پی ایس ایل کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کوئی کھلاڑی کورونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا اور کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا۔

کراچی اورلاہورکے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں دو ٹیمیں سفرکریں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button