Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول انفارمیشن سسٹم بیٹھ گیا

اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد غائب ہوگئے۔
ایس آئی ایس میں خرابی نے اساتذہ کو پریشان کردیا اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جمعرات کی رات بارہ بجے سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کیے گئے تھے جو تھوڑی دیر بعد ہی غائب ہوگئے، جس کے باعث ہزاروں اساتذہ اپنے تبادلوں کے آرڈز کے حصول کیلئے خوار ہوگئے، تبادلوں کے آرڈرز پانچ جنوری اور سکولوں میں جوائننگ چھ جنوری کو دی جاناتھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کیو آر کوڈ غیر متعلقہ تھے، جس کی وجہ سے خرابی ہوئی جن کوٹھیک کیا جارہاہے۔

محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ میں موجود خامی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جلد ٹھیک کرلی جائے گی، اساتذہ کو کسی صورت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button