Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹ ٹیشن یونٹ نے نان سیلری بجٹ بارے ہدایت جاری کردیں

پی ایم آئی یونٹ نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ پرائمری ، مڈل ، ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوںکے لئے نان سیلری بجٹ کی مدت میں تین ارب 55کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ہے, جس کےلئے تمام سی ای او کو ہدایت کی جاری ہے وہ اس رقم کو جلدسے جلد متعلقہ سکولوں کے اکاونٹس میں منتقل کرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ فنڈز شفاف طریقے سے استعمال ہوں۔
یہ گرانٹ ضرورت کی بنیاد پر دی جاتی ہے اس کو کسی دوسرے مقصد کےلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، تمام سکولوں کو این ایس بھی آڈٹ بھی کرانا ہوگا۔
رقم کو منتقل کرکے اس کی رپورٹ پی ایم آئی یو کو دوہفتوں میں ارسال کی جائے، اس مد سے ہونے والے کاموں کی مانیٹرنگ کی جائے۔



















