Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کام چور ملازمین کی پولیس میں جگہ نہیں :آر پی او

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور کام چور پولیس ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، عوام الناس کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے پولیس اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پولیس ایک سروس کا نام ہے جس میں عوام کو ڈیلیور کیا جاتا ہے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال رہے ۔
اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں انسپکٹر محمد عمران لودھراں کی سزا روکے جانے ترقی ایک سال کو سروس ضبطگی 6 ماہ میں تبدیل کر دیا، کانسٹیبل سمیع اللہ لودھراں کی برخاستگی کو سروس ضبطگی ایک سال میں تبدیل کیا گیا، سب انسپکٹر محمد عرفان لودھراں کی سزا جرمانہ 2 ہزار کو ختم کیاگیا۔

جن کی اپیلیں برخلاف برخاستگی سروس میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی ان میں برخاست ہیڈ کانسٹیبل لودھراں اللہ داد، کانسٹیبلان میں شہزاد احمد لودھراں، کانسٹیبل محمد وکیل وہاڑی، کانسٹیبل محمد عرفان خانیوال، کانسٹیبل عرفان علی لودھراں، کانسٹیبل شاہد اقبال ملتان، سمیع اللہ لودھراں ،نسیم اختر وہاڑی، کاشف نواز لودھراں،عرفان شوکت لودھراں،شہادت حسین لودھراں، محبوب نواز لودھراں، گلفام امجد خانیوال، محمد اشرف لودھراں عمار علی لودھراں اور کانسٹیبل سلیمان خالق وہاڑی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button