آبادی کنٹرول:علماء کرام کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ جائزہ میٹنگ

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان کی زیر سرپرستی ضلع بھر کےعلماء کرام کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ جائزہ میٹنگ گزشتہ روز تحصیل کمپلیکس ملتان میں منعقد کی گئی ۔
میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے کی، انھوں نے علماء اکرام کی ماہ دسمبر کی کاکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا اور کام کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنائیں ۔
علاوہ ازیں انھوں نے ہدایت کی کہ اپنے بینک اکاؤنٹ جلد از جلد کھلوائیں تاکہ مقررہ وظیفہ کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل کی جا سکے اور فیملی پلاننگ کے پیغام کو جمعہ کے خطبہ میں لازمی لوگوں تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فیملی پلاننگ کے بارے میں معلومات حاصل ھو اور وہ اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ھوئے اپنے کنبے کی تشکیل کر سکیں۔
آفتاب احمد اعوان نے جن علماء اکرام کی کاکردگی تسلی بخش نہیں تھی ان کو تنبیہ کرتے ھوئے کہا کہ اپنے کام کو مزید بہتر طریقے سے سرانجام دیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن۔ تحصیل آفیسر شیخ حماد دلاور اور حارث عمران بھی موجود تھے میٹنگ میں شریک علماء اکرام فیملی پلاننگ کے کام کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کے پینل پر کام کر رہے ھیں۔



















