Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسلے میں مراسلہ لکھ دیا جس کے مطابق سی این جی، ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ دکانوں پر چھاپے مارے جائیں، حفاظتی اقدامات، آلات کے بغیر دکانوں کو سربمہر کرکے ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔

سکول بسوں، مسافر بسوں کی از سر نو فٹنس انسپکشن کی جائے، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، سیکرٹری آر ٹی اے، سول ڈیفنس مشترکہ کارروائی کریں، گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر سخت ایکشن کا بھی حکم دیا گیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے غیر قانونی گیس ری فلنگ، سلنڈر دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ کسی بڑے حادثہ سے بچنے کیلئے احتیاط ناگزیر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button