Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جمہوریت کے علمبردار حکومت کی مدت پوری ہونے کا انتظار کریں:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو بھی حکومت کیخلاف تحریک چلانا چاہتا ہے ضرور چلائے ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تحریک چلانا اپوزیشن کا حق ہے۔

پاکستان میں جمہوریت کے عالمبردار اور چیمپیئن کہلانے والوں کو حکومت کی جمہوری مدت کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہئے۔ پاکستان میں 2002ء سے لیکر اب تک انتقال اقتدار کی اچھی روایت چل رہی ہے۔

ماضی میں پی پی اور ن لیگ دونوں نے اپنے اقتدار کی جمہوری مدت پوری کی۔ اسی طرح 2023ء میں تحریک انصاف کی جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پر پُر امن طریقے سے انتقال اقتدار مکمل ہونا چاہئے۔

مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کو او آئی سی مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دعوت دینا نہیں بنتا۔

افغانستان کے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے پاکستان نے مختلف غیر ملکی فوورم پر آواز اٹھائی۔ہماری کوششوں سے عرصہ دراز کے بعد افغانستان کے معاملے پر مسلم امہ کو یکجا کیا۔ہم او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں بہت بڑے انسانی بحران سے نمنے کیلئے ایک علیحدہ ٹرسٹ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

ہماری او آئی سی کے اجلاس کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہوا ،جس میں امریکہ کی جانب سے افغانستان میں امن کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔اور جو پابندیاں لگائیں گئیں تھیں ان میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔

پاک افغانستان بارڈر لگانے میں دقتیں ہوئیں مشکلات بھی پیش آئیں 94فیصد کام مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ باڑ دونوں ممالک کے فائدے میں ہیں۔کچھ عناصر باڑ کاٹ پاکستان کی سرزمین کو شر پسندی و رخنہ اندازی پھیلانا کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ہم سفارتی ذرائع کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کریں گے اور ایسے عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

افغانستان کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے (Immediate Neighbours of Afgahnistan)بھی قائم کر چکے ہیں جس کے باقاعدہ اجلاس ہو چکے ہیں۔ جس کے بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر مملکت برائے سیاسی امو ر ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جہانگیر ترین کے جہاز کا رخ موڑنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جس کا جہاز ہے اور اس کا جس طرف منہ کرنا ہے وہی جانتا ہے میرے پاس تو کوئی جہاز نہیں۔

انہوں نے کہا عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے بلاامتیاز صحت کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج و معالجہ بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
احساس راشن اور احساس کفالت پروگرام کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
احساس راشن پروگرام مہنگائی کو کم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشر کامیابی سے اس پروگرام کو چلا رہی ہیں۔ا حساس کفالت پروگرام ملک کی 46 فیصد آبادی کو کوور رہا ہے۔ تمام مستحق افراد کو چاہیے کے اپنی اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

انہوں نے کہاملتان میں ڈی سی سی کی کامیابی سے چل رہی ہے جس میں ضلع کی ترقی کیلئے ٹھوس فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ضلع ملتان کی ڈی سی سی کی پورے پنجاب میں مثال دی جاتی ہے۔

ہمارے منصوبوں پر 50 فیصد بجٹ خرچ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا ملتان کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنایا جا رہاہے‘ داخلی راستوں پر گیٹ لگائے گئے ہیں۔ ملتان کی شاہراؤں کو کشادہ کیا جا رہاہے۔ شہر کے مختلف چوکوں پر یادگار بنائی جارہی ہے پارکس کی آپ گریڈیشن کا سلسلہ چل رہا ہے۔

ملتان نشتر سپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لیے پناہی گاہ بنائی جائے گی۔نشترہسپتال میں واش روم کی سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ نشتر کے واش رومز کی مرمت کے لیے ساڑے 8 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ سینما گھروں کی زمین کو شاپنگ پلازہ میں تبدیل کردیا جائے گا۔

قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی۔ملتان شہر کے بند واٹر پلانٹس کو چلانے کے لیے مخیر حضرات سے درخواست کی گئی ہے۔

شہر کا دیرینہ مسلہ سیوریج کا ہے جس کے کیے عملہ بھرتی کیا جارہا ہے۔محکمہ واسا کے کاغذات میں 1700 ملازمین تنخوا لے رہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا جو گھر بیٹھے تنخوا وصول کررہا ہے۔
شہر مین صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے 85 کروڑ روپے کی مشینری خریدی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ماضی میں سماجی بہبود کے لئے مختص رقم کو کرپشن‘ اقربا پروی اور اپنوں کو نوازنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

موجودہ دور حکومت میں سماجی بہبود کے لئے مختصر رقم خلوص نیت سے ایک خاص طبقے کیلئے احساس پروگرام کے 16 پروگراموں کے ذریعے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک بہت بڑا کریڈٹ ہے۔

انہوں نے کہا جب بھی عوام میں رقم کی تقسیم کا پروگرام لایا جاتا ہے جرائم پیشہ افراد عوام کو گمراہ کرنے کے لیے عوام کو رقم ملنے کی جھوٹے پیغامات بھجواتے ہیں۔جس کے تدارک کیلئے ایف آئی کے کے ڈائریکٹر جنرل اور میں ہر ہفتے ایک میٹنگ کرتے ہیں جس میں مستحق افراد کو شفاف طریقے سے رقوم کی فراہمی کے طریقے کار پر غور کیا جاتا ہے اور سائبر کرائم سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان میں نچلے طبقے اور بلخصوص مستحق طبقے کو غربت سے نجات دلانے کیلئے نادرا کو متحرک کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ افراد کے شناختی کارڈ بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 80 لاکھ کنبے احساس کفالت سے مستفید ہونگے۔

احساس وظیفہ پروگرام کی تحت ایک کروڑ بچے مستفید ہونگے۔

ہر یونین کونسل میں 20 کریانہ اسٹور احساس راشن پروگرام کے تحت چلایا جائے جائے گا۔
ایسے کریانہ اسٹور پر آٹا عام مارکیٹ سے 20 روپے سستا فراہم کیا جائے گا ، گھی عام مارکیٹ سے 105 روپے فی کلو سستا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد خاندان احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ کرچکے ہیں جبکہ 80لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ امداد دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام عوام کو ریلیف دینے کا انقلابی منصوبہ ہے احساس پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف،راشں رعایت منصوبہ بھی جاری ہے۔
احساس راشن پروگرام کے تحت خصوصی سبسڈی بھی ملے گی جبکہ 2 کروڑ خاندانوں کر ریلیف فراہم کرنا مقصد ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ دکانداروں کو ہر اشیاء خوردونوش کی فروخت پر 8 فی صد کمیشن ملے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ میں ضلع ملتان کی ڈی سی سی کی کامیابی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی قیادت میں ملتان کی ترقی کیلئے اچھے فیصلے ہو رہے ہیں۔

ڈی سی سی کی حالیہ میٹنگ میں میرے حلقے کی عوام کا دیرینہ مسئلہ لودھی کالونی سے ایم ڈی اے چوک تک سڑک کی تعمیر کی منظوری ہونا ہے جس سے یہاں کے عوام کو ٹریفک کی بندش سے نجات ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button