سپیکر پنجاب کا ساہیوال یونیورسٹی کا وائس چانسلر ہٹانے کاحکم
چانسلرز من مرضیاں کررہے ہیں ایجوکیشن سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے زکریا زاکر کو فوری ہٹایا جائے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پنجاب کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی پالیسوں کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کو قانون کے دائرے میں کام کرنا ہوگا وہ کسی کی بات نہیں سنتے۔
ممبرسینڈیکیٹ ساہیوال یونیورسٹی اور ممبرپنجاب اسمبلی ملک ارشد کے پوائنٹ آف آوٹ کرنے پر انہوں نے پنجاب کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی من مانیوں اوراختیارات کےمعاملے پراسپیکر پنجاب اظہار ناپسندیدگی کیا اور کہا یونیورسٹیز میں ایجوکیشن نظام کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے،وائس چانسلر یونیورسٹیز میں تعینات کیوں نہیں کیے جا رہے؟
اسپیکر پنجاب اسمبلی نےوزیر ہائر ایجوکیشن سےاستفسار کیا کہ ایچ ای سی پنجاب میں بنانےکا کیا کام ہے،ایچ ای سی یونیورسٹیز کو چلنے ہی نہیں دیتا۔
ن لیگ کےدور میں بنا ئے گئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نےصرف مشکلات ہی کھڑی کی ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جو حال ساہیوال یونیورسیٹی کاایوان میں بتایا گیاہےوہ تمام یونیورسٹیزمیں ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے آغاز پرحکومتی رکن سید اکبر نوانی اپنی حکومت کےایجوکیشن نظام پر برہم ہوگئے، زندگی پہلی بار ایجوکیشن نظام میں میں اتنی بدانتظامی دیکھی ہے، یونیوسٹیز میں وائس چانسلرز بےلگام ہیں، کمیٹوں میں کئی باران معاملات کی نشاندہی ہوئی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا،وائس چانسلر بات ہی نہیں سنتے ہیں۔
راجہ یاسر ہمایوں نےاوکاڑہ یونیورسٹی کےوائس چانسلر زکریا ذاکر کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ ان کے پاس ساہیوال کا اضافی چارج ہے ۔
ساہیوال یونیورسیٹی کےوائس چانسلر بیرون ملک چھٹی پرگئے کوروناکےباعث واپس نہیں آئےاوراستعفیٰ بھجوادیا۔
گورنر نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اضافی چارج دیا تھا جس پر سپیکر نے کہا کہ ان کوفوری طورپر ہٹایا جائے اورجب تک مستقل وائس چانسلر نہیں آجاتا کسی دوسرے وائس چانسلر کااضافی چارج دیا جائے جس پر وزیر ایچ ای ڈی نے جلد عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


















