میڑک کے سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان 29جنوری کو ہوگا

تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر پرسن کے فیصلہ کے مطابق میٹرک اسپیشل امتحان 2021 کا نتیجہ مورخہ 29 جنوری 2022 کو جاری کیا جائے گا ۔
رزلٹ سی ڈی ( کی قیمت مبلغ 300/- روپے مقرر کی گئی ہے ۔
لہذٰا رزلٹ سی ڈی کی قیمت بذریعہ بینک چالان حبیب بینک بورڈ برانچ ملتان میں مورخہ 25-01-2022 تک جمع کروا کر اصل بینک چالان کے ساتھ نتیجہ شائع ہونے کی تاریخ کو سہولت مرکز / انکوائری برانچ ملتان بورڈ سے رزلٹ سی ڈی حاصل کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا ۔
نیز موبائل پر رزلٹ معلوم کرنے کیلئے 800293 پر ایس ایم ایس کیا جا سکتا ہے۔
سرکاری سکولوں کے اپنے امیدواران کا رزلٹ اپنے سکول پورٹل کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں ۔
پرائیویٹ امیدواران کو اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ کے ذریعے معلوم کر نے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔



















