Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو: ایک سال میں ایک کھرب 95ارب کی ریکوری کرلی گئی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں ایک کھرب 95ارب53کروڑروپے کی ریکوری کی ہے، جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 99.6فیصد رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز اورآپریشنل سٹاف پرمشتمل ٹیموں کی جانب سے صارفین سے بلوں کی وصولیوں کے لئے مہم جاری ہے۔

پرائیویٹ صارفین سے ایک کھرب85ارب 56کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 99.8فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے 9ارب 97کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 94.7فیصد رہی ہے۔

جولائی تادسمبر2021ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملتان سرکل میں 42ارب 76کروڑروپے ریکوری کے ساتھ پروگریسوشرح99.5فیصد رہی ہے۔

ڈی جی خان سرکل میں 14ارب61کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح100فیصد، وہاڑی سرکل میں 16ارب70کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.7 فیصد، بہاولپور سرکل میں 24ارب79کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.8فیصد،ساہیوال سرکل میں 26 ارب 70 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.9فیصد،رحیم یار خان سرکل میں 20ارب36کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 98.3فیصد،مظفرگڑھ سرکل میں 22 ارب 12 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.7 فیصد، بہاولنگر سرکل میں 12ارب48کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.9فیصداور خانیوال سرکل میں 14 ارب99کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح99.4فیصد رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button